Tìm kiếm từ nhiều giáo viên Tiếng Anh...
Các bài đăng
میرے پاکستان کا سفر روانگی سےکچھ دیر قبل جاوید عظیم صاحب نے مجھے اعزازی سند سے نوازا (تصویر ملاحظہ کیجئے ) جاوید عظیم صاحب اور ان کا گھرانہ اردو ذبان کی ایک تابندہ مثال ہے ـ وہ دن جو ہم نے اپنے محترم استاد جناب جاوید عظیم صاحب اور ان کے خاندان کے ساتھ گذارا ‘ اس کی چاشنی میں کبھی فراموش نہ کر سکوں گی ـ آئشہ ضیا ‘ یوکوہاما ‘ جاپان ـ
29 tháng 2 năm 2016
5
2
میرے پاکستان کا سفر میرے پاکستان کا سفر وہ جنوری کی ایک خوبصورت شام تھی جب ہمارا طیارہ لاہور کے ہوائی اڈے پر اترا ـ جیسے ہی ہم باہر آئے خاندان کے تمام لوگ ہمیں خوش آمدید کہنے کے لئے موجود تھے ـ لاہور میں نہ صرف مجھے اردو کا ماحول ملا بلکہ محبت کے خوبصورت رشتوں پر بھی یقیں آ گیا ـ میری دادی جان کی مجھ سے محبت کی کوئی انتہا نہ تھی ـ لاہور میں دن گھومنے پھرنے‘ آنے جانے اور خریداری میں اس طرح گزے کہ وقت کا پتہ ہی نہ چلا ! اب ہماری دوسری منزل کراچی تھی جہاں ہمارے محترم استاد جناب جاوید عظیم صاحب کے گھر مجھے ایک دن گذارنا تھا ـ ان کی رہائش شہرسے دور ایک ٹائون شپ میں ہے ـ وہ ہمیں لینے کے لئے ہائی وے تک آئے ـ چھوٹا سا ان کا خاندان ہے ـ ان کی پیاری سی بہو اور اور بیگم نے جس طرح اور جس انداز سے مجھے خوش آمدید کہا میری پذیرائی کی اور پلکوں پر بٹھایا وہ اپنی مثال آپ ہے ـ دوپہر کا پرتکلف کھانا میں نے جاوید ضاحب کے خاندان کے ساتھ کھایا ـ ان کی بیحد پیاری بہو اور بیگم نے خاص پاکستانی کھانے اپنے ہاتھوں سے ہمارے لئے تیار کئے جن میں روغنی پراٹھے‘ بریانی‘ کوفتے‘ نرگسی کباب ‘ سموچی مرغی اور قورمہ شامل تھا ـ إس کے علاوہ میٹھے میں موسم ثرما کی خاص ڈش’ گاجر کا حلوہ تھا ـ
29 tháng 2 năm 2016
3
2